پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا ‏کامیاب ‏تجربہ ‏| ‏پاکستان ‏میں ‏فائیو ‏جی ‏ٹیکنالوجی ‏کب ‏آرہی ‏ہے ‏جانئے ‏اس ‏پوسٹ ‏میں

دوستوں فور جی ٹیکنالوجی اب ہوگئی ہے پرانی اب اس کے بعد پیش خدمت ہے فائیو جی ٹیکنالوجی۔

 پاکستان میں آج پھر ایک مرتبہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے فائیو جی کا ایک کامیاب تجربہ کیا گیا ہے ۔

جس میں پاکستانی وزیر آئی ٹی جو ہے وہ اور یو اے ای کے نے شرکت کی۔

 سفیر کا کہنا تھا کہ یو اے پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری کی نیت رکھتا ہے ۔

دوستوں یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی 2019 میں اگست کے مہینے میں زونگ کی جانب سے فائیو جی سپیڈ کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔



 اور امید کی کی جا رہی تھی کہ 2020 میں پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی زونگ کی جانب سے جو ہے وہ لانچ کر دی جائے گی۔

 لیکن ایسا نہ ہو سکا اب امید کی جارہی ہے کہ اب اس سال 2021 میں فائیو جی ٹیکنالوجی پاکستان میں لانچ کر دی جائے گی۔

جس کے بعد پاکستان دنیا کے ان چند ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا جو فائیو جی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں۔

 اس کے علاوہ آج کے تجربے میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان میں ریموٹ سے سرجری کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ 

اور پاکستانی وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ فائیو جی ٹیکنالوجی ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اہم قدم ہوگا اس سے پاکستان مزید ترقی کرے گا اور پاکستان میں روزگاری کی مزید راہیں کھلیں گی۔

Post a Comment

0 Comments